عالمی تجارتی تنظیم میں ہندوستان کے موقف پر امریکہ ناراض

واشنگٹن ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکہ نے آج تجارتی سہولیات کے عالمگیر اصلاحات پر ہندوستان کے اختیار کردہ موقف پر ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ مخالفانہ تبصروں پر عالمی تجارتی تنظیم میں بحران پیدا ہوگا ۔ 160 رکنی عالمی تجارتی تنظیم کے اجلاس میں جو کل جنیوا میں منعقد ہوا ہندوستان نے غذائی سلامتی کے لیے عوامی ذخیرہ اندوزی کا کوئی

واشنگٹن ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکہ نے آج تجارتی سہولیات کے عالمگیر اصلاحات پر ہندوستان کے اختیار کردہ موقف پر ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ مخالفانہ تبصروں پر عالمی تجارتی تنظیم میں بحران پیدا ہوگا ۔ 160 رکنی عالمی تجارتی تنظیم کے اجلاس میں جو کل جنیوا میں منعقد ہوا ہندوستان نے غذائی سلامتی کے لیے عوامی ذخیرہ اندوزی کا کوئی مستقل حل نکلنے تک اس تجارتی سہولت کو ایک وقت مقررہ کے لیے روکدینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اس اجلاس میں تجارتی سہولت ( ٹی ایف ) پر ایک معاہدہ کو قطعیت دی جانے والی تھی جیسا کہ گذشتہ سال دسمبر میں بالی میں منعقدہ مذاکرات میں اتفاق کیا گیا تھا ۔ یہ عالمی تجارتی تنظیم اپنی نوعیت کا پہلا عالمی تجارتی معاہدہ ہے ۔ ہندوستان کا راست نام لئیے بغیر امریکہ نے ٹی ایف معاہدہ پر عدم پیشرفت پر شدید ناراضگی ظاہر کی ۔ امریکی تجارتی نمائندہ مارک فورومن نے کہا کہ ہم کو ٹریڈ سہولیات پر تحفظات ذہنی سے شدید ناراضگی ہوئی ہے اس سے ڈبلیو ٹی بحران کا شکار ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT