Saturday , May 26 2018
Home / شہر کی خبریں / عالمی تلگوکانفرنس کیلئے 500 خصوصی بسیں

عالمی تلگوکانفرنس کیلئے 500 خصوصی بسیں

چیف سکریٹری کی کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس ‘ ضروری ہدایات
حیدرآباد 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میں 15 تا 19 ڈسمبر منعقد ہونے والی عالمی تلگو کانفرنس میں اضلاع سے شرکت کرنے والوں کیلئے 500 آر ٹی سی خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری ایس پی سنگھ نے آج سکریٹریٹ میں کلکٹرس کانفرنس کا اہتمام کرکے عالمی تلگو کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس ویڈیو کانفرنس میں مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ چیف سکریٹری نے کہاکہ تلگو کی عظمت سے ساری دنیا کو واقف کرانے چیف منسٹر کے سی آر نے کامیاب کانفرنس کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے۔ 15 ڈسمبر کو شام 6 بجے نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ گورنر نرسمہن، گورنر مہاراشٹرا ودیا ساگر راؤ، چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر مہمان خصوصی ہونگے۔ 19 ڈسمبر کو اختتامی تقریب میں صدرجمہوریہ رامناتھ کووند مہمان خصوصی ہونگے۔ افتتاحی و اختتامی اجلاس میں اضلاع سے عوام کی شرکت کو یقینی بنانے 500 تا 550 آر ٹی سی بسیں چلائی جارہی ہیں۔ سکریٹری اقلیتی بہبود عمر جلیل نے کہاکہ کرسمس تہوار کے پیش نظر گفٹ پیاکٹس اضلاع کو روانہ کردیئے گئے ۔ انھوں نے کلکٹرس کو مشورہ دیا کہ وہ مقامی ارکان اسمبلی سے تبادلہ خیال کرکے 14 ڈسمبر کو چرچس میں ملبوسات تقسیم کریں اور 18 ڈسمبر کو کرسمس عشائیہ کا اہتمام کریں۔ محکمہ مال کے اسپیشل پرنسپل سکریٹری بی آر منیا نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اراضی سروے کا جائزہ لیا۔ ہر گاؤں کا 1B رجسٹر ، پاہانی، فزیکل کاپی تیار کرنے گاؤں کے سطح پر ڈیٹا بس تیار کرنے، زرعی اور غیر زرعی، سرکاری اراضیات کی تفصیلات تیار کرنے کلکٹرس کو مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT