Monday , August 20 2018
Home / شہر کی خبریں / عالمی تلگو کانفرنس میں اپوزیشن جماعتیں نظرانداز

عالمی تلگو کانفرنس میں اپوزیشن جماعتیں نظرانداز

حکومت تلنگانہ سے وضاحت طلبی، وی ہنمنت راؤ کانگریس قائدین کا ردعمل

حیدرآباد ۔ /17 ڈسمبر (سیاست نیوز) سینئر کانگریس قائد و سابق رکن پارلیمان مسٹر وی ہنمنت راؤ نے تلنگانہ حکومت کو ہدف ملامت بنایا اور دریافت کیا کہ شہر حیدرآباد میں جاری عالمی تلگو کانفرنس کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو آخر کیوں مدعو نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے یہ بھی جاننا چاہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست میں منعقد ہونے والی تلگو کانفرنس ہے ؟ یا کے سی آر خاندان کی کانفرنس ہے ؟ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت کے اس طرز عمل پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ بلکہ عالمی تلگو کانفرنس کے تعلق سے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے موقف پر سخت اعتراض بھی کیا اور کہا کہ انہیں (کے چندر شیکھر راؤکو) یہ سوچنا چاہئیے تھا کہ امراوتی راجدھانی کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقعہ پر اپنی انتہائی فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے مسٹر کے چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر تلنگانہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا تھا ۔ لیکن آج جبکہ شہر میں عالمی تلگو کانفرنس منعقد کی گئی تو انہیں (این چندرا بابو نائیڈو کو) فراموش کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT