Friday , May 25 2018
Home / شہر کی خبریں / عالمی تلگو کانفرنس کے اختتامی تقریب اجلاس سے کل صدرجمہوریہ کا خطاب

عالمی تلگو کانفرنس کے اختتامی تقریب اجلاس سے کل صدرجمہوریہ کا خطاب

حیدرآباد۔ 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) عالمی تلگو کانفرنس کے مختلف پروگرامس 19 ڈسمبر شام 5 بجے تک جاری رہیں گے اور اس کانفرنس کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کررہے ہیں۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کے دور کے حیدرآباد سے متعلق تمام تفصیلات ریاستی حکومت کو سرکاری طور پر موصول ہوچکی ہیں۔ 19 ڈسمبر کی سہ پہر 3 بجے صدرجمہوریہ خصوصی طیارہ کے ذریعہ بیگم پیٹ ایرپورٹ پہونچیں گے۔ ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن، چیف منسٹرچندر شیکھر راؤ اور دیگر اہم شخصیات صدرجمہوریہ کا استقبال کرینگے۔ بعدازاں 3:25 رام بھون پہونچیں گے اور 4:50 بجے ایل بی اسٹیڈیم پہونچ کر عالمی تلگو کانفرنس کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرینگے اور دوبارہ راج بھون واپس ہوں گے جہاں رات کے قیام کے بعد دوسرے دن صبح 10 بجے حسین ساگر روانہ ہوں گے جہاں بدھا کے مجسمہ پر پھول مالا ڈالیں گے۔ بعدازاں بیگم پیٹ ایرپورٹ کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT