Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / عالمی ثقافتی فیسٹیول میں بارش اور طوفانی ہواؤں نے ماحول بگاڑا

عالمی ثقافتی فیسٹیول میں بارش اور طوفانی ہواؤں نے ماحول بگاڑا

نئی دہلی ، 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بارش اور طوفانی ہواؤں نے آج آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عالمی ثقافتی فیسٹیول کے افتتاحی روز کا مزہ خراب کیا جبکہ یہ ایونٹ پہلے سے تنازعہ سے متاثر ہے۔ اس سہ روزہ ایونٹ کا وزیراعظم نریندر مودی نے افتتاح کیا ۔ جمنا کنارے اس ایونٹ کا سارا مقام جگہ جگہ جھیل کا منظر پیش کررہا تھا، جہاں پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا اور کافی مشکل پیش آئی۔ اس ایونٹ کے منتظمین نے ایسا لگا کہ غیرمتوقع بارش سے نمٹنے کی کوئی تیاری نہیں کی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT