Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / عالمی دباؤ نظرانداز،فلسطینی شہروں میں غیرقانونی یہودی آبادکاری جاری

عالمی دباؤ نظرانداز،فلسطینی شہروں میں غیرقانونی یہودی آبادکاری جاری

مقبوضہ بیت القدس۔17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی حکومت کی طرف سے عالمی اداروں کے دباؤ کو نظرانداز کرتے ہوئے فلسطینی شہروں میں غیر قانونی یہودی آباد کاری کا سلسلہ جاری ہے، صہیونی ریاست نے 1948ء کے مقبوضہ فلسطین اور 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں میں درمیان میں کھینچی گئی ’’گرین لائن‘‘ کی حد بندی بھی پامال کر دی ہے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی ریاست نے جبل الخلیل کے جنوبی علاقوں میں ایک نیا تعمیراتی منصوبہ شروع کیا ہے، یہ منصوبہ 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی نشاندہی کرنے والی ’’گرین لائن‘‘ نامی باؤنڈری کے آر پار تعمیر کیا جا رہا ہے، اسرائیلی اخبار نے اس نئے صیہونی توسیعی منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT