Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / عالمی درجہ کا انیمیشن اینڈ گیمنگ سٹی کے قیام کا منصوبہ

عالمی درجہ کا انیمیشن اینڈ گیمنگ سٹی کے قیام کا منصوبہ

حیدرآباد۔/6اپریل، ( سیاست ڈاٹ کا م ) تلنگانہ حکومت کی جانب سے عالمی درجہ کا ایک انیمیشن اور گیمنگ سٹی قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے تاکہ انیمیشن میں تجارت کیلئے شاندار ماحول فراہم کیا جاسکے۔ ریاست کی امیج پالیسی 2016  کے مطابق حکومت کی جانب سے ضلع رنگاریڈی میں تلنگانہ انیمیشن اینڈ گیمنگ سٹی تعمیر کیا جائے گا۔ اس پالیسی کا مقصد حیدرآباد کو عالمی سطح پر ترقی دینا ہے۔حکومت نے حیدرآباد میں عالمی سطح کے انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کیلئے مختلف منصوبے بنائے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT