Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / عالمی رینکنگ میں نڈال بدستور سرفہرست

عالمی رینکنگ میں نڈال بدستور سرفہرست

پیرس، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اسپین کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار رفائل نڈال بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ سربیا کے نواک جوکووچ دوسرے اور سوئس اسٹار اسٹانسلاس واورینکا تیسرے نمبر پر قائم ہیں جبکہ 17 مرتبہ گرانڈ سلام کے فاتح اور حالیہ گیری ویبر اوپن ٹینس جیتنے والے عالمی شہرت یافتہ سوئس اسٹار روجر فیڈرر چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔ خواتین کی رینکنگ میں سرینا ولیمز کا پہلا نمبر ہے۔

سی ڈیویژن فٹبال لیگ مقابلے
حیدرآباد، 18 جون (ای میل) اے پی ایف اے کے زیراہتمام جاری C ڈیویژن فٹبال لیگ میں آج او کے اسپورٹنگ نے آر بی آئی کو 5-1 سے شکست فاش دے دی۔ حیدرآباد اسپورٹنگ میں منعقدہ میچ میں او کے اسپورٹنگ کیلئے فیض خان نے لیگ کی تیسری ہیٹ ٹرک اسکور کی جبکہ سید یوسف اور اظہر نے بھی گول بنائے۔ دن کے دیگر مقابلوں میں جمخانہ گراؤنڈز میں کنٹونمنٹ ایف سی بولارم نے ینگ اسپورٹنگ نے 1-0 سے ہرایا۔ او یو گراؤنڈز میں سکندرآباد بلوز نے سوشل اسپورٹنگ کے ساتھ 1-1 ڈرا کھیلا جبکہ ترملگیری میں ایچ اے ایل نے اے آئی آر انڈیا کو 2-0 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT