Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / عالمی سطحی پر غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی

عالمی سطحی پر غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی

نئی دہلی 7 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کی غذآئی ایجنسی نے بتایا کہ عالمی سطح پر غذائی اجناس کی قیمتوںمیں 2.1 فیصد کی کمی آئی ہے کیونکہ بین الاقوامی سطح پر مختلف خوردنی اشیا ‘ تیل کے بیجوں اوگر ڈائری اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔ عالمی غذآئی اجناس کی قیمتوں کا اقوام متحدہ کی ایجنسی ایف اے او کی جانب سے جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کا

نئی دہلی 7 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کی غذآئی ایجنسی نے بتایا کہ عالمی سطح پر غذائی اجناس کی قیمتوںمیں 2.1 فیصد کی کمی آئی ہے کیونکہ بین الاقوامی سطح پر مختلف خوردنی اشیا ‘ تیل کے بیجوں اوگر ڈائری اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔ عالمی غذآئی اجناس کی قیمتوں کا اقوام متحدہ کی ایجنسی ایف اے او کی جانب سے جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ماہ جولائی میں مسلسل چوتھے مہینے میں ان اشیا کی قیمتوں میں گراوٹ درج کی گئی ہے ۔ ایجنسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوشت کی قیمتیں مسلسل پانچویں ماہ بھی بڑھی ہیں اور شکر کی قیمتیں سابقہ برقرار ہیں جبکہ خوراک کی اشیا ‘ تیل کے بیجوں اور ڈائری کی اشیا میں خاطر خواہ کمی آئی ہے ۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس کے جو عدد اشاریہ ہیں اس کے مطابق ان قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے ۔ ایجنسی کی جانب سے قیمتوں کے اشاریہ کا ماہانہ سطح پر جائزہ لیا جاتا ہے ۔ اس میں زرعی اشیا ‘ تیل کے بیجوں ‘ ڈائری اشیا ‘ گوشت اور شکر کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔ ایف اے او کے بموجب زرعی اشیا کی قیمتوں میں کمی خاص طور پر مکئی اور گیہوں کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ اس کے نتیجہ میں زرعی اشیا کی بڑے پیمانے پر پیداوار کرنے والے ممالک میں صورتحال ممید بہتر ہوسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT