Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی، مرکزی حکومت کیلئے ایک نعمت

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی، مرکزی حکومت کیلئے ایک نعمت

نئی دہلی 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی بازاروں میں تیل کی قیمتوں میں ڈرامائی کمی ہندوستان کی مرکزی حکومت کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ اس نے سالانہ بنیاد پر تقریباً 80 ارب امریکی ڈالر کی بچت کی ہے۔ برآمدات میں بحیثیت مجموعی سالانہ خرچ تقریباً 160 ارب امریکی ڈالر ہے اور تیل کی قیمت میں کمی سے ہونے والی بچت کا یہ صرف ایک سرسری تخمینہ ہے۔ ب

نئی دہلی 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی بازاروں میں تیل کی قیمتوں میں ڈرامائی کمی ہندوستان کی مرکزی حکومت کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ اس نے سالانہ بنیاد پر تقریباً 80 ارب امریکی ڈالر کی بچت کی ہے۔ برآمدات میں بحیثیت مجموعی سالانہ خرچ تقریباً 160 ارب امریکی ڈالر ہے اور تیل کی قیمت میں کمی سے ہونے والی بچت کا یہ صرف ایک سرسری تخمینہ ہے۔ بیشک تیل کا اخراج اور دیگر نقصانات ممکن ہیں لیکن ہماری خارجی صورتحال بلاشبہ بہتر ہوگئی ہے۔ ہماری قابل استعمال آمدنی میں اضافہ کا خیرمقدم کیا جانا چاہئے۔ اِس سے صارفین کی دوسری اشیاء اور خدمات کی طلب میں اضافہ ہوگا۔ ہمارے کاروباروں کی لاگت میں کمی واقع ہوگی اور اِس میں معمولی سا اضافہ ہوگا جس سے سرمایہ کاری کی طلب میں اضافہ کا امکان ہے جس سے حکومت کے مالیہ کو فائدہ پہونچے گا۔ توانائی کی سبسیڈی کا بوجھ حکومت کے بجٹ پر بھی کم ہوجائے گا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کے لئے مملکت سعودی عرب نے جو تیل پیدا کرنے والے ممالک کی سب سے بڑی عالمی تنظیم اوپیک کا سب سے اہم ملک ہے، اِس تنظیم کے تیل پیدا کرنے والے غیر رکن ممالک کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT