Friday , November 24 2017
Home / دنیا / عالمی سطح پر سالانہ 50 لاکھ سویفٹ کاروں کی فروخت

عالمی سطح پر سالانہ 50 لاکھ سویفٹ کاروں کی فروخت

ٹوکیو ؍ نئی دہلی ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سوزوکی موٹر کارپوریشن

(SMC) نے آج ایک اہم تجارتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس کی نئی ہیاچ پیک سویفٹ کار نے عالمی سطح پر 50 لاکھ کاروں کی فروخت کا نشانہ مکمل کرلیا ہے، جس میں سب سے زیادہ تناسب ہندوستان کا ہے یعنی 50 لاکھ کاروں میں سے تقریباً 30 لاکھ کاریں صرف ہندوستان میں ہی فروخت ہوئی ہیں جبکہ یوروپ میں اس کی فروخت کا تناسب 17 فیصد، جاپان میں 10 فیصد اور 19 فیصد دنیا کے دیگر ممالک میں کا مجموعہ ہے۔ ایس ایم سی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں سویفٹ کار کو ایک ایسی کار بتایا گیا ہے جو دنیا کے کیس بھی شہر میں بہ آسانی چلائی جاسکتی ہے بشمول جاپان، ہنگری، ہندوستان، چین، پاکستان اور تھائی لینڈ۔ ہندوستان سویفٹ کاروں کی ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔

TOPPOPULARRECENT