Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / عالمی سطح پر سونے کی طلب میں 18 فیصد کمی

عالمی سطح پر سونے کی طلب میں 18 فیصد کمی

ہندوستان میں 15 فیصد اضافہ، ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ
ممبئی۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی سطح پر سونے کی طلب میں سال 2017ء کے پہلے سہ ماہی کے دوران 18 فیصد 1,034 ٹن تک کمی واقع ہوئی ہے۔ ولڈ گولڈ کونسل کے بموجب ایکسچینج ٹریڈ فنڈ میں کم بہائو اور سنٹرل بینک کی طلب میں کمی اس کی اہم وجوہات ہیں۔ کونسل نے سونے کی طلب کے بارے میں تازہ رپورٹ میں بتایا کہ سال 2016ء کے پہلے سہ ماہی میں سونے کی طلب 1262 ٹن تھی۔ ورلڈ گولڈ کونسل منیجنگ ڈائرکٹر برائے ہندوستان سوماسندرم نے بتایا کہ سونے کے بسکٹ اور سکوں کی طلب مستحکم رہی اور اس میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ سرمایہ 290 ٹن تک تھی جبکہ جیولری اور ٹکنالوجی کے شعبہ میں طلب بھی مستحکم رہی۔ ریٹیل سرمایہ کاری کے شعبہ میں بھی 9 فیصد تک اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے بموجب مجموعی سربراہی میں 12 فیصد کی کمی آئی اور پہلے سہ ماہی میں یہ 1032 ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال اس مدت میں یہ 1175 ٹن تھی۔ ہندوستان میں پہلے سہ ماہی کے دوران سونے کی طلب میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 123.5 ٹن رہی جس سے اس صنعت کے تعلق سے مثبت توقعات وابستہ کی جاسکتی ہیں۔ سوماسندرم کے بموجب روپئے کی قدر میں گراوٹ ڈالر کی شرح میں اضافہ بھی طلب میں اضافہ کی اہم وجوہات رہیں۔ اس دوران سونے کی قیمت میں آج جو ہفتوں کی سب سے زیادہ گراوٹ آئی اور 29 ہزار سے نیچے چلی گئی۔ صرافہ مارکٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 28,880 روپئے رہی۔

TOPPOPULARRECENT