Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / عالمی سطح پر لڑکیوں کو ظلم و زیادتیوں سے بچانے پر زور

عالمی سطح پر لڑکیوں کو ظلم و زیادتیوں سے بچانے پر زور

ڈبلیو ایچ او کا سروے ، گلوبل پلان آف ایکشن کی تیاری
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : عالمی سطح پر سالانہ 100 کروڑ لڑکیاں ذہنی ، جسمانی اور جنسی زیادتیوں کا شکار ہورہی ہیں ۔ ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او ) کے سروے کے مطابق 10 تا 18 سال کی درمیانی عمر کی لڑکیوں کی خود کشی کی یہی وجوہات ہیں ۔ آرگنائزیشن نے عالمی سطح پر تمام ممالک کے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ لڑکیوں کے تحفظ کے اقدامات کریں ۔ 8 فروری کو منعقدہ گلوبل سمٹ میں آرگنائزیشن نے اس مسئلہ پر زیادہ توجہ مرکوز کی تھی اور اس اجلاس میں آرگنائزیشن نے لڑکیوں کے تحفظ کے اقدامات پر زور دیا ۔ آرگنائزیشن نے بتایا ہے کہ پانچ لڑکیوں میں سے ایک جسمانی زیادتی کا شکار ہورہی ہیں اور فی تین لڑکیوں میں ایک ذہنی زیادتی کا شکار ہورہی ہے اور کونسل نے خوف کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 18 فیصد لڑکیاں اور 8 فیصد لڑکے جنسی زیادتیوں کا شکار ہورہے ہیں ۔ کونسل کے نمائندہ ڈاکٹر ایٹنی کروگ نے بتایا کہ بچوں کے ساتھ بچپن میں پیش آنے والے ایسے واقعات زندگی بھر منفی اثرات کا شکار رہتے ہیں ۔ علاوہ ازیں جان لیوا بیماریاں جیسے ایڈس ، تناؤ اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اور کونسل نے عالمی سطح پر تمام ملکوں سے خواہش کی ہے کہ اس مسئلہ کو سنگین تصور کرتے ہوئے اقدامات کریں اور اسی مناسبت سے آرگنائزیشن گلوبل پلان آف ایکشن تیار کررہی ہے ۔ این سی پی سی آر نے بچوں کے ساتھ ہونے والی ہر قسم کی زیادتی کی شکایات پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی باکس متعارف کیا ہے اور اس مناسبت سے آرگنائزیشن کے ویب سائٹ ncpcr.gov.in پر رابطہ کرسکتے ہیں علاوہ ازیں ٹول فری نمبر 1098 یا سیل نمبر 98682-35077 پر بھی شکایت درج کراسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT