Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / عالمی طاقتوں کا شام میں جنگ بندی سے اتفاق ، مسائل برقرار

عالمی طاقتوں کا شام میں جنگ بندی سے اتفاق ، مسائل برقرار

میونخ ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی طاقتوں نے آج جنگ زدہ ملک شام میں جنگ بندی سے اتفاق کرلیا۔ میونخ کے معاہدہ سے دولت اسلامیہ اور القاعدہ کی مقامی شاخ کی برقراری مشتبہ بن گئی ہے۔ 17 ممالک نے اتفاق کیا کہ ملک گیر سطح پر باہمی دشمنیاں ختم کرکے اندرون ایک ہفتہ انتہاء پسندوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ وزیرخارجہ امریکہ جان کیری نے بات چیت کی مدت میں توسیع کے بعد وزیرخارجہ روس سرجی لاؤروف سے مشاورت کی۔ بین الاقوامی شامی امدادی گروپ نے بھی جاریہ ہفتہ سے راحت رسانی کی اشیاء کی سربراہی سے اتفاق کرلیا۔ اقوام متحدہ کی ٹاسک فورس کا اجلاس آج بعدازاں جنیوا میں منعقد ہوگا تاکہ میسورا علاقوں تک عظیم تر رسائی حاصل ہوسکے۔ معاہدہ کے مطابق وزیرخارجہ روس اور امریکی زمینی فوج کے درمیان راست روابط پیدا کریں گے لیکن جان کیری نے کہا کہ معاہدہ پر عمل آوری میں مشکلات کے بارے میں کسی کو کوئی وہم نہیں ہونا چاہئے۔ تجزیہ نگاروں کو امید ہیکہ اس معاہدہ کے نتیجہ میں خونریزی بند ہوجائے گی۔ یوروپی یونین کی کونسل برائے خارجی تعلقات کے جولین بارنس ڈیسی نے کہا کہ یہ ایک پرعزم اس کے باوجود بہت مشہور معاہدہ ہے حالانکہ کئی بڑے مسائل ہنوز برقرار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT