Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / عالمی غربت انڈکس راہول اور سمرتی کی ٹوئیٹ تکرار

عالمی غربت انڈکس راہول اور سمرتی کی ٹوئیٹ تکرار

نئی دہلی ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے عالمی سطح پر بھوک کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ اس کے جواب میں مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے بھی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی ملک کا وقار مجروح کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ کانگریس نائب صدر نے عالمی بھوک انڈکس کی رپورٹ پر ٹوئیٹ کیا کہ ’’ بھوک ہے تو صبر کر ، روٹی نہیں تو کیا ہوا ، آج کل دہلی میں ہے زیر بحث یہی مسئلہ ‘‘ ۔ سمرتی ایرانی نے اسی انداز میں جوابی ٹوئیٹ کیا ’’ اے اقتدار کے بھوکے ، صبر کر ، اعداد و شمار ساتھ نہیں تو کیا ، خود غرضوں کو جمع کر ، ملک کی بدنامی کا شور تو مچالیں گے ‘‘ ۔۔

TOPPOPULARRECENT