Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / عالمی فٹبالر آرنلڈ پیرالتا کا آبائی شہر میں قتل

عالمی فٹبالر آرنلڈ پیرالتا کا آبائی شہر میں قتل

لاسیبا۔ 11 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وسطی امریکہ کے ملک ہونڈورس کے عالمی فٹبالر آرنلڈ پیرالتا کو ان کے آبائی شہر لاسیبا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔ انھیں شہر کے ایک شاپنگ سینٹر کی کار پارکنگ میں ہلاک کیا گیا۔ اس قتل کا مقصد اب تک واضح نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس کی جانب سے ڈکیتی کی واردات کے خدشات کو مسترد کر دیا گیا ہے کیونکہ حملہ آور پیرالتا کے پاس موجود سامان ساتھ نہیں لے گئے۔ اب تک اس معاملے میں کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ ہونڈورن فٹ بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر عثمان میڈرڈ کا کہنا ہے کہ یہ ایک ’المناک موت تھی جس پر  امریکی کھیل کے میدان سوگوار ہیں‘۔ہونڈورس میں گروہی تشدد کی وبا عام ہے اور یہ دنیا میں سب سے زیادہ قتل کی شرح والے ممالک میں سے ایک ہے۔ 26 سالہ آرنلڈ ہونڈورس کے دارالحکومت ٹیگو سیگلپا میں قائم فٹ بال کلب اولمپیا کیلئے کھیلتے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT