Wednesday , December 12 2018

عالمی معاشی فورم میں مودی اور ٹرمپ کی شرکت

واشنگٹن ۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی عالمی معاشی فورم جوڈاؤس میں منعقد شدنی ہے، میں شرکت عالمی سطح پر ہندوستان کے عزائم کی عکاسی کرتی ہے۔ ایک سابق اعلیٰ سطحی امریکی سفارتکار نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 18 سالوں کے دوران ایسا پہلی بار ہورہا ہیکہ کوئی ہندوستانی وزیراعظم باوقار عالمی معاشی فورم میں شرکت کررہا ہے۔ یاد رہیکہ جاریہ ہفتہ وائیٹ ہاؤس نے بھی یہ اعلان کیا ہیکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی عالمی معاشی فورم میں شرکت کررہے ہیں۔ کونسل آن فارین ریلیشنز سینئر فیلو ایسا آئرس نے آج یہ بات کہی۔

TOPPOPULARRECENT