عالمی معیار کا حج ہاؤز، 3000 اردو اساتذہ کے تقررات

حیدرآباد۔/17مارچ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے3000 اردو اساتذہ کے تقررات، اقلیتی طلبہ کیلئے انفارمیشن ٹکنالوجی ہارڈ ویر پارک کے قیام، پہاڑی شریف میں عالمی معیار کے حج ہاوز کی تعمیر، تمام سرکاری اور خانگی مدارس میں اردو کو بحیثیت اختیاری مضمون شامل کرنے اور ادارہ انیس الغرباء کی ترقی و توسیع کیلئے اراضی فراہم کرنے کا ا

حیدرآباد۔/17مارچ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے3000 اردو اساتذہ کے تقررات، اقلیتی طلبہ کیلئے انفارمیشن ٹکنالوجی ہارڈ ویر پارک کے قیام، پہاڑی شریف میں عالمی معیار کے حج ہاوز کی تعمیر، تمام سرکاری اور خانگی مدارس میں اردو کو بحیثیت اختیاری مضمون شامل کرنے اور ادارہ انیس الغرباء کی ترقی و توسیع کیلئے اراضی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اسمبلی میں آج بجٹ پر مباحث کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر نے اقلیتوں کی تعلیمی اور معاشی ترقی سے متعلق کئی اعلانات کئے۔ کے سی آر نے کہا کہ جب تک ٹی آر ایس حکومت رہے گی اقلیتوں کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی بہبود کے بجٹ کے مکمل خرچ کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نے گرین چینل سے بجٹ کی اجرائی کا فیصلہ کیا ہے۔ جاریہ سال کا مابقی بجٹ اور آئندہ سال کا بجٹ گرین چینل سے جاری ہوگا جس کے لئے محکمہ فینانس کی علحدہ منظوری کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اقلیتی بہبود محکمہ اور اداروں میں ملازمین کی کمی کا اعتراف کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ 200تا300مستقل ملازمین کے تقرر کیلئے بہت جلد اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ یہ تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ اردو میڈیم اساتذہ کی کمی کو اردو مدارس کی زبوں حالی کی اہم وجہ قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ بہت جلد 2تا 3ہزار اردو اساتذہ کے تقررات کئے جائیں گے۔ اوقافی جائیدادوں پر ناجائز قبضوں کا حوالہ دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ ہزاروں ایکر اوقافی اراضی ناجائز قبضوں کی نذر ہوچکی ہے حکومت اوقافی جائیدادوں اور اراضیات کے تحفظ کے عہد کی پابند ہے۔ انہوں نے درگاہ حضرت حسین شاہ ولی ؒ کے تحت منی کونڈہ میں موجود اوقافی اراضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لینکو ہلز نے جو تعمیرات کی ہیں حکومت اس کا معاوضہ حاصل کرے گی اور یہ رقم وقف بورڈ کے حوالے کی جائے گی۔ منی کونڈہ میں موجود کھلی اراضی کا تحفظ کیا جائے گا تاکہ اس پر ناجائز قبضے نہ ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی طلبہ کو انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبہ سے ہم آہنگ کرنے کیلئے وہ اوقافی اراضی پر آئی ٹی ہارڈ ویر پارک کے قیام کا منصوبہ رکھتے ہیں اس سے نہ صرف اقلیتی طلبہ کو روزگار حاصل ہوگا بلکہ بیرون ممالک مقیم اقلیتی طبقہ کے افراد کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم ہوں گے۔ نامپلی میں واقع ادارہ انیس الغرباء کی توسیع کے منصوبہ سے واقف کراتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ تلنگانہ میں مسلم یتیم و یسیر بچوں کیلئے یہ واحد یتیم خانہ ہے۔ حکومت اسے تمام سہولتوں سے آراستہ کرے گی۔ کے سی آر نے کہا کہ وہ عنقریب انیس الغرباء کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لے گی۔ سڑک کی توسیع کے سلسلہ میں انیس الغرباء کی اراضی حاصل کرلی گئی جس کے نتیجہ میں ادارہ کی گنجائش کم ہوچکی ہے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ انیس الغرباء سے متصل آر اینڈ بی کے دفتر کو کسی اور مقام پر منتقل کرتے ہوئے ساری اراضی انیس الغرباء کو دے دی جائے گی جہاں عالیشان عمارت تعمیر کی جاسکتی ہے۔ (سلسلہ صفحہ 8 پر)

TOPPOPULARRECENT