Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / عالمی معیار کا کینسر ہاسپٹل قائم کرنے کا اعلان: بالا کرشنا

عالمی معیار کا کینسر ہاسپٹل قائم کرنے کا اعلان: بالا کرشنا

بسواتارکم انڈو امریکن ہاسپٹل اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی سالگرہ تقاریب سے خطاب

بسواتارکم انڈو امریکن ہاسپٹل اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی سالگرہ تقاریب سے خطاب

حیدرآباد 22 جون (این ایس ایس) ٹالی ووڈ کے اداکار ہندوپور کے رکن اسمبلی اور بسواتارکم انڈو امریکن کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے چیرمین نندا موری بالا کرشنا نے آج یہاں اعلان کیاکہ وہ حکومت آندھراپردیش کے تعاون سے ریاست میں ایک اور عالمی معیار کا کینسر ہاسپٹل قائم کریں گے۔ بسواتارکم انڈو امریکن ہاسپٹل اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی 14 ویں سالگرہ تقاریب ہفتہ سے منعقد کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے بالا کرشنا نے کہاکہ اس کینسر ہاسپٹل کو ریاستی اور مرکزی حکومتوں اور دوسروں کی مدد سے چلایا جارہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ غریب اور امیر دونوں کیلئے خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ اے پی اسمبلی کے اسپیکر کے سیوا پرساد راؤ نے آج ہاسپٹل کی تقاریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ بالا کرشنا نے اس ہاسپٹل کی ترقی کیلئے کے سیوا پرساد راؤ کی خدمات کا تذکرہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT