Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / عالمی معیار کے سینما سٹی و اسپورٹس سٹی کے قیام کا فیصلہ

عالمی معیار کے سینما سٹی و اسپورٹس سٹی کے قیام کا فیصلہ

اضلاع رنگاریڈی اور نلگنڈہ کے مضافاتی علاقوں میںچیف منسٹر کا فضائی سروے

اضلاع رنگاریڈی اور نلگنڈہ کے مضافاتی علاقوں میںچیف منسٹر کا فضائی سروے
حیدرآباد۔15۔ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے شہر کے مضافات میں عالمی معیار کی سینما سٹی اور اسپورٹس سٹی کے قیام کیلئے رنگا ریڈی اور نلگنڈہ کے علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ تلنگانہ میں عالمی معیار کی سینما سٹی اور اسپورٹس سٹی کے قیام کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں رنگا ریڈی اور نلگنڈہ کے سرحدی علاقے راچہ کنڈہ کا انتخاب کیا گیا ۔ وزیر تعلیم جگدیش ریڈی ، وزیر ٹرانسپورٹ ٹی مہیندر ریڈی ، چیف سکریٹری راجیو شرما کے ہمراہ چیف منسٹر نے آج راچہ کنڈہ اور اطراف کے علاقوں کا فضائی سروے کیا ۔ اس علاقہ میں تقریباً 31 ہزار ایکر اراضی موجود ہے جس پر مختلف صنعتیں ، تعلیمی ادارے اور دیگر ادارے قائم کئے جاسکتے ہیں۔ حکومت نے اس وسیع و عریض علاقہ میں سینما سٹی ، اسپورٹس سٹی ، یونیورسٹیز اور دیگر اداروں کے قیام سے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔ تلنگانہ کی تعمیر نو اور مختلف شعبوں میں ہمہ جہتی ترقی کیلئے چیف منسٹر وسیع تر مشاورت کے ذریعہ علاقوں کا انتخاب کر رہے ہیں تاکہ ان علاقوں میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ چیف منسٹر نے اعلیٰ عہدیداروں اور رنگا ریڈی و نلگنڈہ کے ضلع کلکٹرس کے ساتھ علاقہ کا دورہ کیا اور صنعتوں کے قیام کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ علاقہ میں سرمایہ کاری کیلئے ضروری ہے کہ صنعتی اداروں اور یونیورسٹیز کے قیام کیلئے مکمل انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے۔ ضلع کلکٹرس سریدھر اور چرنجیولو بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT