Monday , November 20 2017
Home / پاکستان / عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمت میں زبردست انحطاط

عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمت میں زبردست انحطاط

کراچی ؍ نئی دہلی۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی سطح پر سونے کی قیمت گزشتہ پانچ سال کی کم ترین سطح پرآگئی ہے۔ سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ امریکی ڈالر کی شرح سود میں اضافے کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں سونا فروخت کرنا ہے۔پیر کو بین الاقوامی مارکٹ میں سونے کی قیمت میں 4 فیصد تک کی کمی ہوئی۔ایشیائی مارکٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس تقریباً 12 ڈالر کمی آئی ہے۔عام طور پر سرمایہ کار غیر یقینی معاشی صورتحال کے دور میں سونا خریدتے ہیں، دیگر ممالک کی طرح چین میں بھی سونے کی دھڑا دھڑ فروخت جا رہی ہے۔ہندوستانی منڈیوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں میں تقریباً 2 فیصد کمی ہوئی اور 10 گرام سونے کی قیمت 25000 روپئے سے بھی کم ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT