Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / عالمی نمبر 1 مقام برقرار رکھنے کیلئے ممکنہ کوشش

عالمی نمبر 1 مقام برقرار رکھنے کیلئے ممکنہ کوشش

حیدرآباد 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے آج کہا کہ عالمی نمبر ایک رینکنگ کو برقرار رکھنے کیلئے وہ ہر ممکن کوشش کریں گی۔ انہوں نے کل رات ایشیاء / اوشیانہ ٹورنمنٹ کے گروپ IIمیں فلپائینی جوڑی کو شکست دینے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کاش انہیں مستقبل کا پتہ ہوتا۔ وہ نہیں جانتی کہ

حیدرآباد 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے آج کہا کہ عالمی نمبر ایک رینکنگ کو برقرار رکھنے کیلئے وہ ہر ممکن کوشش کریں گی۔ انہوں نے کل رات ایشیاء / اوشیانہ ٹورنمنٹ کے گروپ IIمیں فلپائینی جوڑی کو شکست دینے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کاش انہیں مستقبل کا پتہ ہوتا۔ وہ نہیں جانتی کہ آگے کیا ہونے والا ہے لیکن نمبر 1 رینکنگ کو برقراررکھنے کیلئے وہ ہر ممکن کوشش کریں گی۔ فیڈ کپ 2015 کے گروپ B ‘ ایشیاء / اوشیانہ ٹورنمنٹ میں کامیابی کے بعد وہ گروپ I میں پہنچ گئی ہیں ۔ انہوں نے کل رات ڈبلز میچ کھیلا اور فلپائنس کو 2-1 سے شکست دی۔ انہوں نے فیڈ کپ میں اُن کی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ۔ عالمی نمبر 1 مقام حاصل کرنے کے بعد ثانیہ کا یہ پہلا ٹورنمنٹ ہے۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ یہ اُن کیلئے ایک حیرت انگیز پہلو ہے کیونکہ کامیابی کی اس منزل تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔ عام طور پر وہ معمول کے گراونڈس پر کھیلا کرتی ہیں لیکن کلے کورٹ پر کھیلنے کے دوران وہ کافی دباو کا شکار تھی۔ انہیں روشنی میں کھیلتے ہوئے بہت جدوجہد کرنی پڑرہی تھی‘ یہ بالکلیہ مختلف کھیل ہے ۔ اس کا عادی ہونے کیلئے کافی وقت درکار ہوگا۔ لال بہادر اسٹیڈیم کے ٹینس کامپلکس میں ثانیہ مرزا نے کل کا مقابلہ جیت لیا اور اسی مقام پر ایک دہا قبل انہوں نے اپنا پہلا سب سے بڑا ٹائٹل جیتا تھا۔

ثانیہ مرزا نے دیگر ابھرتی ہوئی ہندوستانی ویمن ٹینس کھلاڑیوں پرارتھنا جی تھمبارے اور انکیتا رائنا کی ستائش کی جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہندوستان کو اپنے حریف کے خلاف کسی بھی مقابلہ شکست نہیں ہوتی۔ رائنا کو کل سنگلز میچ میں فلپائن کے حریف کتھرینا لہنرٹ نے ہرادیا تھا اور ٹورنمنٹ میں یہ ایک ایسا میچ رہا جس میں ہندوستان کو شکست ہوئی۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ ان ابھرتی ہوئی نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ وہ کافی خوشی محسوس کررہی ہے وہ بہت اچھا ٹینس کھیل رہی ہیں۔

یہ سلسلہ جاری رہا تو انہیں کامیابی یقینی ہے ۔ ہر سال ان کے مظاہرے میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔ توقع ہے کہ ہم بہت جلد ایک عالمی گروپ (فیڈ کپ) تک پہنچ جائیں گے ۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ اس وقت وہ ہندوستانی لڑکیوں کی ٹیم کے ساتھ کھیل رہی ہے جو ہمبارے اور رائنا پر مشتمل ہے ۔ وہ ان کے ساتھ جہاں تک ممکن ہوسکے کھیل جاری رکھیں گی۔ انکیتا رائنا ایک باصلاحیت لڑکی ہے اور وہ کافی جدوجہد کررہی ہے۔ وہ اپنی کوشش جاری رکھتے ہوئے اب گرانڈ سلام میں شریک ہوسکتی ہے ۔ اُن سے جب ڈبلیو ٹی اے مقابلے کے بارے میں پوچھا گیا جس میں شرکت کیلئے وہ روانہ ہونے والی ہے ثانیہ نے کہا کہ اس وقت اُن کی توجہ فیڈ کپ کی طرف ہے جب اُن سے فیڈ کپ کے گروپ I میں جو آئندہ سال ہوگا ‘ کھیلے جانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ سال وہ سبکدوش نہیں ہوں گی تو اس ٹورنمنٹ میں ضرور حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ حصہ نہ لینے کی اور کوئی وجہ نہیں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT