Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / عالمی نمبر 1 نڈال کی برسبین انٹرنیشنل کیلئے توثیق

عالمی نمبر 1 نڈال کی برسبین انٹرنیشنل کیلئے توثیق

برسبین ۔20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نئے عالمی نمبر 1 رافیل نڈال آئندہ سال کے آسٹریلین اوپن سے قبل برسبین انٹرنیشنل کے ساتھ کھیل میں درپیش آئیں گے۔ 15 مرتبہ گرینڈ سلام چمپین رہنے والے نڈال اے ٹی پی رینکنگ میں سرفہرست ہوجائیں گے۔ جب پیر کو یہ رینکنگس جاری کئے جائیں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اسپین کے نڈال 2014ء کے بعد پہلی مرتبہ سرفہرست پہونچتے ہیں۔ نڈال جنوری میں پہلی مرتبہ برسبین میں کھیلے تھے۔ بعدازاں ملبورن میں منعقدہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہونچے تھے جہاں انہیں راجر فیڈرر کے مقابلے شکست ہوگئی تھی۔ نڈال نے ایک بیان میں کہا کہ ’’واپسی پر مجھے بے حد خوشی ہے۔ گزشتہ سال میرے لئے پہلا تجربہ تھا اور وہ بہت کامیاب رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’فضاء بہت اچھی ہے۔ کافی اچھی لوگ بھی ہیں جو اس ایونٹ کی تائید و مدد کرتے ہیں۔ اس تجربہ سے میں کافی محظوظ ہوا ہوں‘‘۔ نڈال کے میچوں میں شائقین کی ریکارڈ تعداد رہتی ہے اور منتظمین کا کہنا ہے کہ برسبین میں ان کے پہلے ٹریننگ سیشن کا دنیا بھر کے ایک لاکھ شائقین نے آن لائن پر مشاہدہ کیا تھا۔ ونالڈ گیروس پر ریکارڈ 10 ویں مرتبہ جیت کے بعد ٹاپ رینکنگ پر نڈال کی واپسی ہوئی ہے۔ برسبین انٹرنیشنل 31 ڈسمبر تا 7 جنوری منعقد ہوں گے۔

 

حیدرآبادمیراتھن
ہزاروں مرد و خواتین کی شرکت
حیدرآباد۔20اگست(سیاست ڈاٹ کام)کمشنر پولیس حیدرآباد مہیندر ریڈی نے شہر حیدرآباد کی نیکلس رو ڈپر فل میراتھن کو جھنڈی دکھائی جبکہ ہاف میراتھن کو کمشنر گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)جناردھن ریڈی نے جھنڈی دکھائی۔اس میراتھن میں حصہ لینے کیلئے ہزاروں پُر جوش افراد پیپلز پلازہ پہنچے جہاں سے خیریت آباد فلائی اوور،راج بھون روڈ،راجیو سرکل،پنجہ گٹہ،بنجاراہلز،جوبلی ہلز سے ہوتے ہوئے ہائی ٹیکس تک ان افراد نے اس میراتھن میں حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT