Thursday , November 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / عالمی چمپیئن جرمنی کا وطن واپسی پر فقیدالمثال استقبال

عالمی چمپیئن جرمنی کا وطن واپسی پر فقیدالمثال استقبال

برلن۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئی۔ عالمی چیمپئنس کا استقبال کرنے کے لئے ایرپورٹ کے باہر ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے۔جرمنی کی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ خطاب کے ساتھ وطن پہنچ گئی۔دارالحکومت برلن میں فاتح ٹیم کے استقبال کے لئے لاکھوں مداح سڑکوں پر موجود تھے۔جرمنی نے فائنل میں

برلن۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئی۔ عالمی چیمپئنس کا استقبال کرنے کے لئے ایرپورٹ کے باہر ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے۔جرمنی کی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ خطاب کے ساتھ وطن پہنچ گئی۔دارالحکومت برلن میں فاتح ٹیم کے استقبال کے لئے لاکھوں مداح سڑکوں پر موجود تھے۔جرمنی نے فائنل میں ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دی۔میچ کا فیصلہ کن گول ماریو گوئیٹز نے اضافی وقت میں اسکور کیا۔اس گول کی بدولت جرمنی کی ٹیم چوتھی مرتبہ عالمی چمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ وہ اس سے قبل 1954،1974 اور 1990 میں بھی خطابات حاصل کرچکی ہے۔ اسی لئے جس بس میں چمپیئن ٹیم کو سوار کیا گیا تھا

اس میں تمام سال درج تھے جن میں ٹیم نے عالمی چمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ یہ پہلا موقع ہیکہ امریکہ میں خطاب جیتنے والی جرمنی پہلی یوروپی ٹیم بنی ہے ۔ علاوہ ازیں جرمنی کے میڈیا فیفا ورلڈ کپ میں ٹیم کے عالمی چمپیئن بننے پر خوشی سے بے قابو ہوکراسٹرائیکر ماریو کو ’’فٹبا ل کادیوتا‘‘قرار دیا ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم نے برازیلی سرزمین پر قومی پرچم کے تین رنگوں کی بہترین واضاحت تین لفظوں میں کی ہے ٹیم نے کھیل،بمقابلہ اورڈرامائی انداز میںشاندار اکارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔موقر اخبار بلڈ ڈیلی نے لکھا کہ جرمن عالمی چمپیئن بن گیا۔کوچ کی محنت رنگ لائی اورکھلاڑیوں نے ارجنٹینا کا خواب چکنا چور کردیا۔

TOPPOPULARRECENT