Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / عالمی چمپین جرمنی نے برازیل سے پہلا مقام چھین لیا

عالمی چمپین جرمنی نے برازیل سے پہلا مقام چھین لیا

زیورخ۔16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی چیمپئن جرمنی نے فیفا کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں برازیل سے پہلا مقام چھین لیا ہے جبکہ پرتگال کی ٹیم تین درجے ترقی کر کے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ٹیموں کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کر دی ہے جس میں عالمی چمپین جرمنی نے ایک درجہ ترقی کیساتھ دوبارہ پہلے مقام پر قبضہ جما لیا۔جرمنی کی ترقی کیساتھ ہی برازیلین ٹیم تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی، پرتگال نے 3 درجے ترقی پا کر ارجنٹینا کو چوتھے نمبر پر دھکیل دیا۔بیلجیئم کی ٹیم 5 درجے بہتری کیساتھ پانچویں نمبر پر آ گئی، پیرو 3 درجے ترقی کیساتھ 12ویں اور ویلز 5 مقامات کی ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئی۔

TOPPOPULARRECENT