Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / عالمی چمپین شپس میں ہندوستانی اتھلیٹس کا ناقص مظاہرہ

عالمی چمپین شپس میں ہندوستانی اتھلیٹس کا ناقص مظاہرہ

لندن مقابلوں میں 25 اتھلیٹس لیکن صرف ایک کی فائنل میں رسائی
نئی دہلی، 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ایتھلیٹوں نے لندن میں عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس مقابلے میں اس کے 25 ایتھلیٹوں میں سے صرف ایک ایتھلیٹ ہی فائنل میں پہنچ سکا۔اس ناقص کارکردگی کے ساتھ ہندوستان کا عالمی ایتھلیٹکسز کی تاریخ میں صرف ایک کانسے کے تمغہ کا ہی ریکارڈ برقرار رہا ہے جو لانگ جمپر میں انجو بابی جارج نے 2003 میں حاصل کیا تھا۔ہندوستانی ایتھلیٹوں میں صرف دیویندر سنگھ کنگ مردوں کے بھالا پھینک مقابلے کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ نرملا شیورن خواتین کے 400 میٹر مقابلہ میں سیمی فائنل تک ہی پہنچ سکیں ۔ دیگر ایتھلیٹ اپنا پہلا ہی مقابلہ جیت نہیں سکے ۔دیویندر بھالا پھینک میں کوالیفائیو کرنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے لیکن پھر 12 ویں نمبر پر رہ گئے ۔ اس مقابلے میں ورلڈ انڈر -20 ایتھلیٹوں کے طلائی تمغہ فاتح نیرج چوپڑا کوالیفیکیشن راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئے ۔دیوندر نے پہلی کوشش میں 82.22 میٹر، دوسر ی میں 82.14 میں تیسرے میں 84.22 میٹرتک بھالا پھینکا اور فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے میں کامیابی حاصل کی. لیکن فائنل میں وہ 80.02 میٹر تک ہی تھرو کر سکے اور کوالیفائنگ راونڈ کی اپنی کارکردگی دوہرا نہیں سکے ۔نیرج نے سب سے زیادہ مایوس کیا انہوں نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں 82.26 میٹر میں اپنا بہترین تھرو پھینکا جو فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے کافی نہیں تھا۔ نیرج گروپ اے کوالیفکیشن میں ساتویں اور اوورل15 ویں نمبر پر رہے ۔

TOPPOPULARRECENT