Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / عالمی چمپین شپ : سیدہ فلک کو کے سی آر کی نیک تمنائیں

عالمی چمپین شپ : سیدہ فلک کو کے سی آر کی نیک تمنائیں

حیدرآباد۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کے مقام بریمن میں ورلڈ کراٹے فیڈریشن کی جانب سے 22 ویں ورلڈ کراٹے چمپین شپ کا انعقاد 5 تا 9 نومبر ہورہا ہے اور اس عالمی ایونٹ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی گولڈن گرل سیدہ فلک کو ریاست تلنگانہ سے پہلی خاتون اتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے۔ سیدہ فلک نے آج اپنے والد اور والدہ کے ہمراہ ریاستی چ

حیدرآباد۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کے مقام بریمن میں ورلڈ کراٹے فیڈریشن کی جانب سے 22 ویں ورلڈ کراٹے چمپین شپ کا انعقاد 5 تا 9 نومبر ہورہا ہے اور اس عالمی ایونٹ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی گولڈن گرل سیدہ فلک کو ریاست تلنگانہ سے پہلی خاتون اتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے۔ سیدہ فلک نے آج اپنے والد اور والدہ کے ہمراہ ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے 140 ممالک کے درمیان منعقد شدنی ورلڈ چمپین شپ میں شرکت اور اپنے ماضی کی چند بہترین فتوحات سے انہیں واقف کروایا جس پر کے سی آر نے نہ صرف خوشی کا اظہار کیا

بلکہ ابھرتی اتھلیٹ کو مذکورہ چمپین شپ میں شرکت کیلئے اخراجات کے ضمن میں 3 لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے نہ صرف سیدہ فلک کیلئے عالمی چمپین میں شرکت سے قبل چیف منسٹر سے ملاقات بلکہ مستقبل میں بھی ان کے لئے بہتر مواقع فراہم کرنے کا تیقن دینے کے علاوہ ورلڈ چمپین شپ میں سنہری کامیابی کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں چیف منسٹر سے ملاقات کے دوران کے سی آر نے سیدہ فلک کی شاندار فتوحات کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ موزوں موقع پر انہیں ایک بہترین انعام عطا کرنے کا بھی تیقن دیا ہے۔

عالمی چمپین شپ میں مختلف زمروں میں جہاں کراٹے کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں، وہیں سیدہ فلک اوپن زمرہ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی تاہم حریف اتھلیٹس سے انہیں سخت چیلنج درپیش رہے گا۔ ورلڈ چمپین شپ میں مقابلے 2 اہم زمروں کٹا اور کمیت میں مزید ذیلی زمروں میں منعقد ہوں گے جیسا کہ کٹا میں بہترین خاتون ، بہترین مرد ، بہترین خاتون ٹیم اور بہترین مردٹیم ہوگی جبکہ کومیت میں فری طرز کے مقابلے ہوں گے جس میں 50 تا 68 کیلوگرام زمرے میں بہترین خاتون ، 60 تا 84 کیلوگرام زمرے میں بہترین مرد اتھلیٹ کے علاوہ اس زمرہ میں بہترین خاتون ٹیم اور بہترین مرد ٹیم کیلئے مختلف انعامات دیئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT