Tuesday , October 23 2018
Home / شہر کی خبریں / عالمی چوٹی کانفرنس اور ایوانکا ٹرمپ کا شیڈول

عالمی چوٹی کانفرنس اور ایوانکا ٹرمپ کا شیڈول

حیدرآباد ۔ 27 نومومبر(سیاست نیوز) عالمی بزنس چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے حیدرآباد پہنچنے والی ایوانکا ٹرمپ کا سرکاری شیڈول جاری ہوگیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق ایوانکا ٹرمپ یہ سطور پڑھے جانے تک حیدرآباد پہونچ چکی ہونگی ۔ دوپہر 2بجے تک وہ ہوٹل میں قیام کریں گی ‘ 3 تا 4.25 بجے وہ ایچ آئی سی سی میں بزنس چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گی ۔ 5:50 بجے وہ ہوٹل ویسٹن روانہ ہوجائیں گی ۔ شام 8بجے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے فلک نما پیالیس میں ترتیب دیئے جانے والے عشائیہ میں شرکت کریں گی ۔ رات 10:40 بجے تک ہوٹل ویسٹن پہنچ جائیں گی ۔ 29نومبر کو بھی وہ شہر میں قیام کریں گی ۔ صبح 10بجے عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گی ‘11بجے دوبارہ ہوٹل روانہ ہونگی ‘ شام 5بجے ہوٹل سے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ کر امریکہ روانہ ہوجائیں گی ۔ ایوانکا ٹرمپ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر اور وائیٹ ہاؤز کی مشیر بھی ہیں اور امریکی وفد کے ساتھ حیدرآباد پہنچ رہی ہیں ۔ امریکی سیکورٹی ایجنسی 10دن قبل حیدرآباد پہنچ کر پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان تیار کیا ہے ۔حکومت تلنگانہ نے ایوانکا ٹرمپ کی سیکورٹی کیلئے امریکی سیکورٹی ایجنسی سے تعاون کرنے کیلئے 8 آئی پی ایس عہدیداروں کو ذمہ داری سونپی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT