Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / عالمی کرنسیوں کے مقابل سعودی ریال کی قدر میں اضافہ

عالمی کرنسیوں کے مقابل سعودی ریال کی قدر میں اضافہ

ریاض۔ 9جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) مئی 2015 سے مئی 2016 تک ایک برس کے دنیا کی 9 مرکزی کرنسیوں کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر میں 4 فیصد سے 13 فیصد تک اضافہ ہوا۔سعودی روزنامے ’’الاقتصادہ‘‘ کے مطابق اس دوران دو کرنسیوں کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر میں 1.5 فیصد سے 10 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔سعودی ریال کی قدر مذکورہ مدت کے دوران برازیلی کرنسی کے مقابل 13.4% ، ترکی کی کرنسی کے مقابل 11.3% ، چینی کرنسی کے مقابل 7.6% اور جنوبی کوریا کی کرنسی کے مقابل 7.5% بڑھی۔اس کے علاوہ سعودی ریال کی قدر تھائی لینڈ کے بات کے مقابل 6% ، آسٹریلوی ڈالر کے مقابل 5.8% ، ہندوستانی روپے کے مقابل 5.4% ، سوئس فرینک کے مقابل 5.1% اور برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ کے مقابل 4.3% بہتر ہوئی۔دوسری جانب سعودی ریال کی قدر میں جاپانی ین اور یورو کے مقابل بالترتیب 10.2% اور 1.6% فی صد کی کمی واقع ہوئی۔امریکی ڈالر کے مقابل سعودی ریال کی قدر گزشتہ 30 برسوں سے زیادہ عرصے سے ایک ہی بھاؤ (1 ڈالر = 3.75 ریال) پر مستحکم ہے۔

TOPPOPULARRECENT