Tuesday , October 23 2018
Home / ہندوستان / عالمی گلوبل ٹنڈر سے حج کرایہ طے کرنے کیلئے وزیر اعظم کو میمورنڈم

عالمی گلوبل ٹنڈر سے حج کرایہ طے کرنے کیلئے وزیر اعظم کو میمورنڈم

عازمین حج کو مہنگے کرایہ سے نجات دلانے حج سیوا سمیتی کا مودی سے مطالبہ
نئی دہلی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندستانی عازمین حج کو’مہنگے کرائے ‘ سے فوری نجات دلانے کی خاطر حج سیوا سمیتی نے وزیراعظم کو ایک میمورنڈم پیش کر کے بین اقوامی گلوبل ٹنڈر کے مطالبے پر زور دیا ہے ۔ سمیتی کے قومی صدر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے اپنی عرضداشت میں کہا ہے کہ حج سبسڈی کے اس سال سے ختم ہوجانے کے بعد ہندستانی عازمین حج کو حج کرائے کے محاذ پر فوری راحت پہنچانے کی سخت ضرورت ہے اورسمیتی اور جانکار حلقوں کے نزدیک اس کی تکمیل کی واحد صورت یہ ہے کہ عالمی گلوبل ٹنڈر کے ذریعہ کم سے کم کرائے میں سفر حج کا نظم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سے 73697 ہزار روپے ، کلکتہ سے 83027، ممبئی سے 58254 ،لکھنو سے 80966 ، حیدر آباد سے 65655 ،گیا سے ایک لاکھ 13 ہزار روپے سے زیادہ، سرینگر سے ایک لاکھ نو ہزار سے زیادہ، گوہاٹی سے ایک لاکھ 15 ہزار سے زیادہ،رانچی سے ایک لاکھ سات ہزار سے زیادہ اور اسی طرح دوسرے مقامات سے بھی جو’مہنگا’ کرایہ لیا جا رہا ہے اس سے کہیں کم کرائے میں جدہ تک آمد و رفت کا سفر کیا جا سکتا ہے ۔45 سے60 ہزرا روپے میں قیام و طعام کے ساتھ عمرہ کرایا جاتا ہے ۔ مسٹر اعظمی نے جو حج کمیٹی کے سابق رکن بھی ہیں، کہا کہ ‘مہنگے کرائے ‘ ستے نجات کی یہ ایک دیرینہ مانگ ہے جس پر اب تک کسی حکومت نے سنجیدہ غور نہیں کیا لیکن اب جبکہ سبسڈی ختم ہو چکی ہے ، موجودہ حکومت اس مطالبے کو پورا کر کے ہندستانی مسلمانوں کے ایک اہم مذہبی فریضے کی احسن انجام دہی کو یقینی بنا سکتی ہے ۔

بی جے پی رکن اسمبلی لوکیندر سنگھ سڑک حادثہ میں ہلاک
سیتاپور۔21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن اسمبلی لوکیندرا سنگھ آج اپنے دو باڑی گارڈ کے ساتھ اس وقت سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے جب وہ لکھنو میں منعقدہ یو پی انویسٹرس سمٹ میں شرکت کے لیے اپنی گاڑی سے جارہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سنگھ کے ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھوتے ہوئے دوسری جانب ڈیوائیڈر سے ٹکرایا۔ اسی دوران مخالف سمت سے آنے والی ایک ٹرک سے زبردست تصادم ہونے کی وجہ سے مسٹر سنگھ برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT