Tuesday , October 16 2018
Home / شہر کی خبریں / عالمی یوم خواتین کے موقع پر ویسٹارا کیریئر کی خصوصی پیشکش

عالمی یوم خواتین کے موقع پر ویسٹارا کیریئر کی خصوصی پیشکش

حیدرآباد۔/7مارچ، ( سیاست نیوز) ویسٹارا ہندوستان کی بہترین مکمل کیریئر ایر لائنس سرویس ہے اس نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے خاتون عملے اور کسٹمرس کیلئے خصوصی پیشکش کا اعلان کیا ہے اور یہ پیشکش صرف 24 گھنٹوں کیلئے ہوگی۔ خاتون مسافرین کیلئے پرواز کا ٹکٹ 1099 روپئے میں رکھا گیا ہے۔ سلیبریٹی سیل 8 مارچ کو 12 بجے دن سے 24 گھنٹوں کیلئے ہوگا اور یہ 16 مارچ تا 10اکٹوبر کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے ہوگا۔ سیٹس کی دستیابی محدود رہے گی جو پہلے اپنی نشست بک کروائیں گے انہیں فائدہ حاصل ہوگا۔ دہلی سے حیدرآباد کیلئے ٹکٹ 2199 روپئے مقرر کیا گیا ہے۔اس موقع پر ایچ آر اینڈ کارپوریٹ افیرس ویسٹارا کی سینئر نائب صدر دیپا چڈھا نے کہا کہ ہمیں اس خصوصی دن جشن مناتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے۔ ہمارے خاتون مسافرین اور ساتھیوں کے ساتھ ہم جو کچھ بھی اقدامات کررہے ہیں ایک خصوصی پیشکش ہے۔ ہم اپنے تمام کسٹمرس کیلئے پُرکشش کرایوں کا آغاز کررہے ہیں تاکہ وہ اپنے تعطیلات کیلئے پیشگی ٹکٹ بک کرواسکیں۔

TOPPOPULARRECENT