Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / عالمی یوم خواتین کے موقع پر کامیاب خواتین کو اعزازات،سٹی ایجوکیشنل سوسائٹی ، سیواور ینگ ویمن کی تہنیتی تقریب

عالمی یوم خواتین کے موقع پر کامیاب خواتین کو اعزازات،سٹی ایجوکیشنل سوسائٹی ، سیواور ینگ ویمن کی تہنیتی تقریب

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( راست ) : عالمی یوم خواتین کے موقع پر اردو مسکن خلوت میں زندگی کے مختلف شعبہ جات میں کامیاب خواتین کو تہنیت پیش کی گئی ۔ اسپیشل چیف میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ کریمنل کورٹ نامپلی جناب پاشاہ نواز خاں نے خواتین کو تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر محمد غوث اور محمد رشید الدین سٹی ایجوکیشنل سوسائٹی سیواورینگ ویمن نامی رضاکارانہ تنظیموں نے اولڈ سٹی الکٹرانک جرنلسٹ اوسی ایشن چارمینار کے اشتراک سے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا ۔ اس پروگرام میں محترمہ محسنہ پروین ، پروفیسر ڈاکٹر آمنہ تحسین انچارج شعبہ تعلیم نسواں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، ڈاکٹر شاہین اسسٹنٹ پروفیسر آئی پی ای عثمانیہ یونیورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹر واسعہ نوید پرنسپال گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج چارمینار ، منور خاتون ڈائرکٹر اشرف المدارس ، رچیکا شرما مسز ساوتھ ایشیا انٹرنیشنل 2014 صدر ینگ ویمن ، نکہت زرین انٹرنیشنل باکسنگ چمپئن ، منجو انٹرنیشنل باکسر ، سیدہ فلک انٹرنیشنل کراٹے کھلاڑی ، نینا جیسوال انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس کھلاڑی اور دیگر کو تہنیت پیش کی گئی ۔ جناب حیدر علی انجینئر صدر سیوا جنگ محمد رشید الدین سکریٹری سٹی ایجوکیشنل سوسائٹی جناب محمد مستان اور طیب علی ، محمد امتیاز ، عبدالعظیم نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔ محترم پاشاہ نواز خاں مجسٹریٹ عورت کا مقام اور ان کے حقوق پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عورت ماں ، بیٹی ، بیوی ، ساس کے علاوہ تعلیمی میدان میں اسپورٹس میں مرد کے ساتھ ساتھ ہے ۔ کنوینرس ڈاکٹر مطہر الدین ندیم ، نواب ابرار اللہ اور محمد نصیر الدین شکیل نے انتظامات کی نگرانی کی ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT