Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عالمی یوم صحت کے موقع پر گروکل ہاسٹل میں شعور بیداری مہم

عالمی یوم صحت کے موقع پر گروکل ہاسٹل میں شعور بیداری مہم

نارائن پیٹ 8 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ میں آج عالمی یوم صحت کے موقع پر اوپن پبلک ہیلتھ نارائن پیٹ کے زیراہتمام ٹاؤن کے گروکل ہاسٹل میں شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں سینئر پبلک ہیلتھ آفیسر محترمہ شوبھاگیا لکشمی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر اُنھوں نے اپنے خطاب میں انکشاف کیاکہ ہمارے ملک میں مہلک مرض ذیابطیس سے متاثرین کی تعداد روز افزوں بڑھتی جارہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ شوگر سے متاثر صرف 20 فیصد مریض باضابطہ دواؤں کا استعمال کرتے ہیں اور 30 فیصد لوگ کبھی کبھار دوائیں استعمال کرتے ہیں جبکہ 60 فیصد لوگ لاپرواہی شکار ہوکر دوائیں استعمال نہیں کرتے جس کی وجہ سے ذیابطیس کا یہ عارضہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایجوکیٹر مسٹر ہنمنتو، سب یونٹ آفیسر محکمہ ہیلتھ مسٹر اشوک اور ہیلت سنٹر انچارج مسٹر بنڈی وینو گوپال موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT