Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / عالم اسلام کے مستقبل کو تباہ کرنے کی سازش:اردغان

عالم اسلام کے مستقبل کو تباہ کرنے کی سازش:اردغان

انقرہ ۔ /23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)صدر ترکی رجب طیب اردغان نے سی او ایم سی وی سی کے 33 ویں اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ اسلام معاشروں کے خاتمہ کے مقصد سے نسلی ، مذہبی اور مسلکی اختلافات کو اہمیت دیتے ہوئے اشتعال انگيزی کی جارہی ہے ۔ اس کا مقصد مسلمانوں کے درمیان موجودہ اختلافات کو مزید گہرا کرنا ہے اور اس طرح انہیں خانہ جنگیوں میں مصروف کرتے ہوئے ان کی توانائی کو تباہ کرنا ہے ۔ اردغان نے اپنی تقریر میں ترکی کی سرکاری ویب سائیٹ کے حوالے دیئے ۔ او آئی سی کی مجلس قائمہ برائے معاشی و تجارتی تعاون کا 33 واں اجلاس استنبول میں منعقد کیا گیا تھا ۔ اردغان نے باہم مشاورت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اجلاس کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات پیش کیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ایک اہم وقت منعقد ہورہا ہے تاکہ او آئی سی کے ارکان اور پورے عالم اسلام کیلئے مبارکباد تبدیلیاں لائیں جائیں ۔ انہوں نے عالم اسلام میں پیش آنے والے واقعات کے سلسلے میں دانشمندی اور بصیرت کے ساتھ غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحاد یکجہتی اور خوشحالی کو تباہ کرنے کی گنہاؤنی سازش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی معاشروں کو داخلی طور پر نسلی ، مذہبی یا مسلکی اختلافات کے سلسلے میں اشتعال انگيزی کے ذریعہ تباہ کرنے کی سازش ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خانہ جنگیوں سے ہماری توانائی کو نقصان پہونچے گا ۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے معاملی اختلافات میں اضافہ کرکے انہیں خانہ جنگیوں میں تبدیل نہ کریں ۔ کیونکہ اس طرح سازشیوں کے مقاصد کی تکمیل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی تاریخ گواہ ہے کہ بدعنوان عناصر ہمیشہ ہمارے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT