Wednesday , September 19 2018
Home / Top Stories / عالم عرب اور بیشتر ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز

عالم عرب اور بیشتر ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز

ریاض ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) عالم عرب اور مغربی ممالک میں آج تراویح کے ساتھ رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا۔ مسلمان چاند کے حساب سے رمضان میں روزوں کا اہتمام کرتے اور چاند دیکھ کر ہی عیدالفطر مناتے ہیں۔ سعودی عرب، مصر، ایران، انڈونیشیا اور دنیا کے دیگر کئی ممالک میں آج رویت ہلال کے باعث کل یکم ؍ رمضان المبارک ہوگی۔ چنانچہ آج مساجد میں نم

ریاض ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) عالم عرب اور مغربی ممالک میں آج تراویح کے ساتھ رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا۔ مسلمان چاند کے حساب سے رمضان میں روزوں کا اہتمام کرتے اور چاند دیکھ کر ہی عیدالفطر مناتے ہیں۔ سعودی عرب، مصر، ایران، انڈونیشیا اور دنیا کے دیگر کئی ممالک میں آج رویت ہلال کے باعث کل یکم ؍ رمضان المبارک ہوگی۔ چنانچہ آج مساجد میں نماز تراویح کا آغاز ہوچکا ہے اور ہر طرف روحانی ماحول دیکھا جارہا ہے۔ مسلمانوں نے رمضان المبارک کی تیاری پہلے ہی سے شروع کردی ہے اور مساجد کی تزئین نو، آہک پاشی کے علاوہ افطار و تراویح کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ اسلام میں روزہ فرض کیا گیا ہے اور اس ایک ماہ کے دوران عبادات کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ روزہ جسمانی و روحانی کثافت کو دور کرتا ہے اور یہ ایک بہترین روحانی و بدنی ورزش بھی ہے جس کے ذریعہ صبر، ایک دوسرے کی تکالیف کو سمجھنے اور باہمی اخوت و غمگساری کی صفات پیدا ہوتی ہیں۔ اس ماہ مقدس کے دوران غرباء کی فراخدلانہ امداد کی جاتی ہے اور یہ تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس سال کئی ممالک میں ماہ رمضان کے دوران گرما کا موسم رہے گا۔ شمالی یوروپی ممالک میں دن 16 گھنٹے یا اس سے زائد کا رہے گا۔ فن لینڈ میں مسلمان 21 گھنٹے روزہ رہیں گے اور انہیں افطار و سحر کے درمیان صرف تین گھنٹے کا وقفہ رہے گا۔ مذہبی رہنماؤں نے مشورہ دیا ہیکہ وہ سحر اور افطار میں اعتدال پسندی کی راہ اختیار کریں۔ روزہ ایک ایسی مشق ہے جس سے انسان میں صبر کی صفت پیدا ہوتی ہے اور مابقی گیارہ ماہ بھی ان بہترین اوصاف پر عمل کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT