Sunday , January 21 2018
Home / Top Stories / عالم عرب کا پہلا خلائی مشن ،مریخ کی کھوج

عالم عرب کا پہلا خلائی مشن ،مریخ کی کھوج

ابوظہبی ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تیل کی دولت سے مالامال متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے آج خلائی ایجنسی کے قیام کا اعلان کیا جس کا مقصد 2021ء تک مریخ میں مشن روانہ کرنا ہے۔ یہ عالم عرب کا پہلا خلائی مشن ہوگا۔ یو اے ای حکومت نے ایک بیان میں یہ بات کہی۔ خلائی ٹیکنالوجی کیلئے پہلے ہی 20 بلین درہم کی رقم مختص کی گئی ہے۔ یہ نئی ایجنسی ملک کے خل

ابوظہبی ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تیل کی دولت سے مالامال متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے آج خلائی ایجنسی کے قیام کا اعلان کیا جس کا مقصد 2021ء تک مریخ میں مشن روانہ کرنا ہے۔ یہ عالم عرب کا پہلا خلائی مشن ہوگا۔ یو اے ای حکومت نے ایک بیان میں یہ بات کہی۔ خلائی ٹیکنالوجی کیلئے پہلے ہی 20 بلین درہم کی رقم مختص کی گئی ہے۔ یہ نئی ایجنسی ملک کے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبہ میں باہمی تعاون کرے گی اور تحقیقاتی مشن کی نگرانی کرے گی کیونکہ مریخ کا سفر شروع کرنے کیلئے وقت درکار ہوگا ۔ یہ پہلا ایسا مشن ہوگا جس میں کسی بھی آدمی کو روانہ نہیں کیا جائے گا۔ یہ دنیا کا 9 واں ملک ہوگا جس نے نئے سیارہ کی تحقیق کیلئے خلائی پروگرام شروع کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT