Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عالیہ شیرین مئیر گلبرگہ اور ہوسورکر ڈپٹی مئیر منتخب

عالیہ شیرین مئیر گلبرگہ اور ہوسورکر ڈپٹی مئیر منتخب

ریاستی وزیر قمر الاسلام کی فراست کے سبب کانگریسی امیدواروں کی کامیابی

ریاستی وزیر قمر الاسلام کی فراست کے سبب کانگریسی امیدواروں کی کامیابی

گلبرگہ3 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )پارلیمانی انتخابات کے لئے رائے دہی سے قبل کانگریس کو سٹی کارپوریشن گلبرگہ کے انتخابات میں مئیر اور ڈپٹی مئیر کے عہدوں پر زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ان اقتدار کی کرسیوں کے حصول سے کانگریس کے حوصلوں میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ جبکہ بی جے پی کو پارلیمانی انتخابات سے قبل کارپوریشن کے اہم عہدوں کے انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ انتخابات چہارشنبہ کی شام گلبرگہ میں منعقد ہوئے ۔ وارڈ نمبر 26گلبرگہ کی کارپوریٹر کانگریسی امیدوار26سالہ محترمہ شیرین بیگم مئیر گلبرگہ منتخب ہوگئیں ۔ انھوں نے اپنی مخالف بی جے پی کی امیدوار آرتی تیواری کو شکست دی۔ وارڈ نمبر55گلبرگہ کے کانگریسی کارپوریٹر مہیش ہوسورکر نے ڈپٹی مئیر کے عہدہ کے لئے اپنے حریف بی جے پی امیدوار شیو سوامی کو شکست دی۔محترمہ شیرین اور اور ہوسورکر دونوں نے فی کس 37ووٹ حاؔصل کئے ۔ جب کہ ان دونوں کے حریف امیدواران آرتی تیواری اور شیو سوامی نے فی کس 17 ووٹ حاصل کئے۔ سٹی کارپوریشن گلبرگہ کے ارکان کی تعداد 61 ہے جس میں ارکان اسمبلی و پارلیمینٹ کے 6ووٹ بھی شامل ہیں۔ دو کارپوریٹرس فیصل (کے جے پی) اور انجم فاطمہ جنتا دل سیکولر نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا ۔ ضلع انچارج وزیر گلبرگہ و وزیر میونسپل ایڈمنسٹریشن کرناٹک الحاج قمر الاسلام نے بھی اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ اگرچیکہ کارپوریشن میں کانگریس کو واضح اکـثریت حاصل نہیں ہے لیکن کہاجارہا ہے کہ ممتاز عوامی قائد جناب قمر الاسلام کی فراست و مقبولیت کے سبب کانگریسی امیدواران مئیر و ڈپٹی مئیر دونوں عہدوں پر کامیاب ہوگئے ۔ 8آزاد امیدواران نے بھی کانگریس امیدواران کی تائید کی۔

TOPPOPULARRECENT