Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / عامرخان پاکستان میں اکیڈیمی قائم کرنے کے خواہاں

عامرخان پاکستان میں اکیڈیمی قائم کرنے کے خواہاں

کراچی ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد انگلینڈ کے باکسر عامر خان پاکستان میں باکسنگ اکیڈیمی قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ جلد از جلد پاکستان میں باکسرس کی ٹریننگ کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ باصلاحیت اور ذہین کھلاڑیوں کو آگے لایا جاسکے۔ اس بات کا اظہار پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اقبال حسین نے کیا۔ انہ

کراچی ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد انگلینڈ کے باکسر عامر خان پاکستان میں باکسنگ اکیڈیمی قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ جلد از جلد پاکستان میں باکسرس کی ٹریننگ کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ باصلاحیت اور ذہین کھلاڑیوں کو آگے لایا جاسکے۔ اس بات کا اظہار پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اقبال حسین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عامر خان مسلسل رابطے میں ہیں اور پاکستانی باکسنگ کو بہتر کرنے کے اپنی تجاویز اور مشورے دیتے رہتے ہیں، ان کی بڑی خواہش ہے کہ وہ جلد از جلد پاکستان میں اپنی اکیڈمی قائم کریں تاکہ یہاں کے باکسروں کو ٹریننگ دیں اور اسکاٹ لینڈ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ مقابلوں کیلئے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو پیشکش کی ہے کہ وہ مقابلوں سے ایک ماہ قبل انگلینڈ آجائیں اور میرے جم میں ٹریننگ لیں میں خود انہیں ٹریننگ دوں گا۔ کامن ویلتھ گیمس 23 جولائی سے 3 اگست تک گلاسگو میں ہوں گے جس کی تیاری کیلئے 15 مئی سے لاہور میں ٹریننگ کیمپ کا آغاز کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT