Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / عامرخان کے بجائے امیتابھ بچن برانڈ ایمبسیڈر !

عامرخان کے بجائے امیتابھ بچن برانڈ ایمبسیڈر !

انکریڈیبل انڈیا مہم کیلئے بگ بی حکومت کی اولین پسند ، وزارت سیاحت کے ذرائع کا بیان

نئی دہلی ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میگا اسٹار امیتابھ بچن جو اس وقت گجرات سیاحت کے برانڈ ایمبسیڈر ہیں، مودی حکومت کے نورنظر بھی ہیں۔ اس لئے مودی حکومت نے اپنی انکریڈیبل انڈیا مہم کیلئے انہیں برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر ترجیحی طور پر غور کیا ہے۔ سوپر اسٹار عامرخاں کی جگہ امیتابھ بچن کو برانڈ ایمبسیڈر بنایا جائے گا۔ وزارت سیاحت کے ذرائع نے بتایا کہ امیتابھ بچن کے علاوہ مودی حکومت کی نظر میں دیگر بالی ووڈ اداکار اکشے کمار، دیپیکاپڈوکون اور پرینکا چوپڑا کے نام بھی زیرغور ہے۔ بزرگ اداکار امیتابھ بچن کو غیرمتنازعہ شخصیت اور نامور قرار دیتے ہوئے وزارت سیاحت کے ذرائع نے بتایا کہ گجرات میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے امیتابھ بچن نے اہم رول ادا کیا ہے۔ یہاں سے حکومت نے ان کی خدمات حاصل کی ہے۔ گجرات میں سیاحت دن بہ دن ترقی کررہی ہے۔

مودی حکومت نے انکریڈیبل انڈیا مہم کیلئے عامرخان کی بجائے اب امیتابھ بچن کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر غور کرنا شروع کیا ہے۔ عامرخان کو حال ہی میں ملک کے اندر عدم رواداری کے واقعات پر کئے گئے تبصرہ کے بعد حکومت کی سطح پر ناپسند کیا جانے لگا۔ انہیں برانڈ ایمبسیڈر کی حیثیت سے ہٹایا گیا ہے۔ ان کا کنٹراکٹ بھی ختم کردیا گیا ہے۔ وزیرسیاحت مہیش شرما نے کل کہا تھا کہ برانڈ ایمبسیڈر کی حیثیت سے عامرخان کے ساتھ معاہدہ ختم ہوچکا ہے۔ عامرخان نے آج اس کے جواب میں کہا کہ انہیں ہٹائے جانے سے متعلق حکومت کا فیصلہ قابل قبول ہے اور وہ اس فیصلہ کا احترام کرتے ہیں۔

شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن زخمی
کولکتہ ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : میگا اسٹار امیتابھ بچن اس وقت زخمی ہوگئے جب وہ ایک ڈرامہ ’ TE 3 N ‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے تاہم ان کے مداحوں کے لیے کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے ۔ 73 سالہ اداکار نے بتایا کہ کل شب شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ۔ اور وہ دردکش ادویات کا استعمال کررہے ہیں ۔ امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر پر بتایا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے ۔ میری پھنسلی کی ہڈی کو مار لگاہے جس کے باعث تکلیف اور سانس لینے میں مشکل ہورہی تھی ۔ فی الحال میں ڈاکٹروں کے مشورہ پر دردکش ادویات استعمال کررہا ہوں ۔ افاقہ کے لیے کم از کم 48 گھنٹے درکار ہوں گے اور ایکسرے یا ایم آر آئی نکالنے کا فیصلہ ڈاکٹرس کریں گے ۔ فلم پیکو کے اداکار کو نواز الدین صدیقی اور ودیا بالن کے ساتھ شوٹنگ کرنا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT