Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / عامر خان راجیہ سبھا امیدوار بنائے جانے پر غور کریں گے

عامر خان راجیہ سبھا امیدوار بنائے جانے پر غور کریں گے

ممبئی۔14ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا کہ اگر انہیں راجیہ سبھا کیلئے نامزد کرنے کی پیشکش کی گئی تو وہ اس پیشکش کو قبول کرنے تیار رہیں گے۔یہ پوچھے جانے پر کہ آیا کرکٹر سچن تنڈولکر اور اداکارہ ریکھا کی طرح راجیہ سبھا کیلئے امیدوار بننا پسند کریں گے ؟

ممبئی۔14ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا کہ اگر انہیں راجیہ سبھا کیلئے نامزد کرنے کی پیشکش کی گئی تو وہ اس پیشکش کو قبول کرنے تیار رہیں گے۔یہ پوچھے جانے پر کہ آیا کرکٹر سچن تنڈولکر اور اداکارہ ریکھا کی طرح راجیہ سبھا کیلئے امیدوار بننا پسند کریں گے ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ میں اُن باتوں پر تبصرہ نہیں کرناچاہتا جو قیاس پر مبنی ہے تاہم یہ تمام لوگ میرے دوست ہیں ۔ اگر مجھے بھی اس طرح کا موقع ملتا ہے تو میں پیچھے نہیں ہٹونگا ۔ مجھے سماج کی خدمت کرنے کا موقع ملے گا ۔ 49سالہ دھوم اسٹار عامر خان نے آج پنچایت آج تک پروگرام میں چند سوالات کا جواب دیا ۔ یہ پروگرام انڈیا ٹوڈے گروپ کی جانب سے منعقد کیا گیا ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا وہ وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں کیا سونچتے ہیں ؟ ۔ عامر نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ آیا وہ درست کام کررہے ہیں ‘ مجھ سے زیادہ آپ درست سمجھتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT