Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر خان شامی مہاجرین کی مدد کیلئے میدان میں آگئے

عامر خان شامی مہاجرین کی مدد کیلئے میدان میں آگئے

لندن ، 15 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان شامی مہاجرین کی مدد کیلئے میدان میں آگئے۔ لندن میں ان کے گھر سے آج ایک قافلہ روانہ ہوا جو سارے یورپ سے تارکین کیلئے امدا د جمع کرے گا۔ اس قافلے میں ممتاز باکسر کے پرستاروں کی جانب سے پناہ گزینوں کیلئے دی گئی امدادی اشیاء بھی شامل ہیں۔عامر کاکہناہے کہ یہ قافلہ لوگوں کے پاس بے گھر افراد کی مدد کرنے کا ایک موقع ہے۔ دوسری جانب عامر خان فائونڈیشن نے غربت کے خلاف ’’ایک پیسہ ‘‘ اپیل بھی کردی ہے۔عامر خان کا کہنا ہے کہ کم سن شامی پناہ گزیں ایلان کردی کی راہ میں مردہ پڑجانے والی تصویر انسانوں کو جھنجھوڑنے والا منظر تھا۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح دنیا بھر میں اور بھی گوشے شامی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے آگے آئیں گے۔

TOPPOPULARRECENT