عامر خاں کی فلم ’’پی کے‘‘ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست

نئی دہلی ۔ 13 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) عامر خاں کی آنے والی فلم ’’پی کے‘‘ متنازعہ پوسٹر کے خلاف سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز پر امتناع کی خواہش کی گئی ہے۔ آل انڈیا ہیومن رائٹرس اینڈ سوشیل جسٹس فرنٹ کی درخواست پر کل سماعت متوقع ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ان پوسٹرس میں برہنگی کا اظہار کیا گیا ہے اور عدالت کو فوری مداخلت کرنی چاہئے ۔ کانپور کی عدالت میں پہلے ہی عامر خاں کے خلاف مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT