Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر سزا بھگت چکا، اُس کی حوصلہ افزائی کی ضرورت : آفریدی

عامر سزا بھگت چکا، اُس کی حوصلہ افزائی کی ضرورت : آفریدی

لاہور ، 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ محمد عامراپنے کئے کی سزا بھگت چکا،سب سے معافی بھی مانگ چکا ،اب اسے حوصلہ دینے کی ضرورت ہے ۔ جو کھلاڑی ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کرے گا اُس کی پاکستانی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔ محمد عامر کے کھیلنے پر ٹسٹ اور ونڈے کے کپتان تو تحفظات رکھتے ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان آفریدی نے لیفٹ آرم فاسٹ بولر کی کھل کر حمایت کردی ہے بلکہ اپنے ساتھیوں کو بھی اس کی ترغیب دے رہے ہیں۔ محمد حفیظ ،اظہر علی اور چند کھلاڑی محمد عامر کے ساتھ کھیلنے پر رضامند تو ہوگئے لیکن تاحال ان کے تحفظات برقرار ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی کپتان آفریدی محمد عامر کی بھر پور تائید کر رہے ہیں،بلکہ انہوں نے تو عامر کی مخالفت کرنے والے کھلاڑیوں کو ڈھکے چھپے لفظوں میں یہ پیغام بھی دیدیا ہے کہ جو ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کرے گا اُس کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق آفریدی نے تو ٹریننگ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کے ایک گروپ کو یکجا کیا اور انہیں عامر کی تائید پر آمادہ بھی کیا،ساتھ ہی انہیں یہ پیغام بھی دیا کہ جو کھلاڑی ایسا نہیں کرے گا،ٹیم کے ماحول پر اثر انداز ہو گا اس کی پاکستانی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔ ویسے پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کھلاڑیوں سے عامر کی مخالفت نہ کرنے کا حلفی بیان لے چکا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT