Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر سے میرا قد 2 فیٹ زیادہ ‘تقابل کیسا:عرفان

عامر سے میرا قد 2 فیٹ زیادہ ‘تقابل کیسا:عرفان

لاہور۔8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان نے موجودہ ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی سے اپنا ’’تقابل‘‘ نہ ہونے کی نرالی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا قد محمد عامر سے زیادہ ہے لہٰذا مقابلے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ٹریننگ کیمپ کے دوران محمد عرفان سے سوال کیا گیا کہ کیا محمد عامر سے انہیں اپنی جگہ کیلئے مقابلہ کرنا ہوگا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے روایتی سادگی سے کہا کہ ’’میرا قد محمد عامر سے دو فٹ زیادہ ہے لہٰذا اس سے میرا مقابلہ ہو ہی نہیں سکتا۔‘‘تاہم انہوں نے کہا ہے کہ  وہ محمد عامر کو مکمل طور پرحمایتکریں گے۔

TOPPOPULARRECENT