Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر کا انتخاب‘ سلیکٹر کبیر خان کی مستعفی ہونے کی دھمکی

عامر کا انتخاب‘ سلیکٹر کبیر خان کی مستعفی ہونے کی دھمکی

لاہور۔22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دورہ نیوزی لینڈ کے لئے محمد عامر کا انتخاب معمہ بن گیا ہے کیونکہ سلیکٹر کبیر خان نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر کو منتخب کرنے پر مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔ بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں 14  وکٹیں لینے والے محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق سلیکٹر کبیر خان نے چیف سلیکٹر ہارون رشید کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ اگر محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے  ٹیم میں  شامل کیا گیا تو کیا تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔ اس سے پہلے سابق کپتان محمد حفیظ بھی اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں جبکہ پی سی بی چئیر مین شہریار خان اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کا اشارہ دیا ہے۔ تاہم بائیں ہاتھ کے سوئنگ بولر پاکستان پریمئر لیگ میں کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT