Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر کا ٹوئنٹی20 میں منفردریکارڈ

عامر کا ٹوئنٹی20 میں منفردریکارڈ

کولکتہ ۔17مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی  ٹیم میں واپسی کے بعد فاسٹ بولرمحمد عامر نے  بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں ٹوئنٹی20 کرکٹ کا ایک انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا۔ بائیں ہاتھ کے عامر نے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بنگلہ دیشی بیٹسمین سومیا سرکار کو تیسری گیند  پر بولڈ کیا تو یہ ان کے کیریئر میں ساتواں موقع تھا کہ انہوں نے پہلے ہی اوور میں حریف بیٹسمین کی وکٹ حاصل کی۔
گیل کا ٹوئنٹی 20 میں چھکوں کا عالمی ریکارڈ
ممبئی۔17مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل نے  ٹونٹی20  کرکٹ میں زیادہ چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا اور وہ دو سنچریاں بنا کر برینڈن مکالم کے برابر بھی ہوگئیہیں اس کے علاوہ وہ اننگز میں زیادہ چھکے لگانے والے دنیا کے تیسرے بیٹسمین  بھی بن گئے ہیں۔ گیل نے انگلینڈ کیخلاف میچ میں 11چھکے لگائے اور 48گیندوں پر سنچری مکمل کی جبکہ ان کے مجموعی چھکوں کی تعدا د98 ہو گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT