Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر کیساتھ اظہر علی کے اختلافات کا خاتمہ

عامر کیساتھ اظہر علی کے اختلافات کا خاتمہ

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ۔ 20 میں 23 سالہ بولر کی شمولیت
ولنگٹن۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ محمد عامر کی اصلاح و کونسلنگ کی سخت مزید ایک قدم کی پیشرفت ہوئی جب ونڈے میچوں کی پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں انہیں (عامر) کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔ 150 اوورس کے میچوں کیلئے اظہر علی نے شاہد آفریدی سے کپتان حاصل کی ہے۔ ابتداء میں انہوں نے عامر کو اپنے ساتھ ٹیم میں لئے انکار کردیا تھا جبکہ وہ (عامر، اسپاٹ فکسنگ کیلئے پانچ سالہ امتناع کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں دوبارہ واپس ہورہے ہیں، تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف ولنگٹن میں پہلے ونڈے انٹرنیشنل میچ کے مواقع پر اظہار علی نے کہا کہ وہ عامر کو اپنی ٹیم میں شامل کرتے ہوئے اس 23 سالہ بولر سے اچھی گیند بازی کی توقع رکھتے ہیں۔ اظہر نے کہا کہ ’’ہم آگے بڑھے ہیں۔ ہم متحد ہیں اور چیلنج سے نمٹنے کی سمت دیکھ رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میرا موقف خواہ کچھ بھی رہا ہو۔ اب میرا کام قیادت کرنا اور ڈریسنگ روم میں اتحاد و ہم آہنگی برقرار رکھنا ہے‘‘۔ آفریدی کو بھی حالیہ مختتم اس ٹی۔ 20 سیریز میں اپنی ٹیم میں عامر کی موجودگی سے کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ اس سیریز میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ایک کے مقابلے دو سے شکست ہوگئی تھی۔ اس سیریز کے دوران عامر نے 11 اوورس ڈالتے ہوئے 100 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ آفریدی نے عامر کو دوسرا موقع دیا تھا جس پر چراغ پا اظہر نے نیوزی لینڈ کے دورہ کے آغاز سے قبل ابتدائی دو دن تک ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا تھا کہ جب تک عامر وہاں موجود رہیں گے، وہ ان تربیتی کھیلوں میں شامل نہیں ہوں گے، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خاں کی مداخلت کے بعد اظہر نے دوبارہ کپتانی سنبھالنے سے اتفاق کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT