Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر کی واپسی سے کوئی فرق نہیں پڑتا:وارنر

عامر کی واپسی سے کوئی فرق نہیں پڑتا:وارنر

موہالی۔24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر ان کیلئے دیگر بالروں کی طرح ہیں جن کے ماضی سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے اور وہ یا دیگر انے کوئی ساتھی کھلاڑی میدان میں انہیں ماضی کی غلطیاں یاد دلانے کی کوشش نہیں کریں گے۔اوپنر نے مزید کہا  کہ 2010  میں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں محمد عامرنے انہیں آوٹ کیا تھا اور تب بھی وہ 150کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندیں کر رہے تھے۔اسپاٹ فکسنگ مقدمہ میں سزا مکمل کرنے کے بعد محمد عامر کی شاندار واپسی ہوئی ہے اور آسٹریلیا کے خلاف کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلہ میں وہ ماضی کے شاندارمظاہرہ کو دوہرانے کے خواہاں ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT