Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / عامر کی واپسی میں پی سی بی کا جلدبازی سے گریز

عامر کی واپسی میں پی سی بی کا جلدبازی سے گریز

کراچی ۔ 26 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے آج یہ واضح کردیا ہے کہ ٹیم کے معطل شدہ فاسٹ بولر محمد عامر کی واپسی کے متعلق بورڈ جلدبازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتا کیونکہ محمد عامر کی پاکستانی ٹیم میں واپسی سے قبل یہ تمام تر تفصیلات حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ پی سی بی کے چیف شہریار خان نے اس خبر کی تردید کردی ہے کہ بورڈ نے عامر کی واپسی کے متعلق قطعی فیصلہ کرلیا ہے ۔ خان نے کہا کہ فی الحال ہم یہ نہیں جانتے کہ آئی سی سی محمد عامر پر عائد پابندی کو کب ختم کرے گی اور بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کو گھریلو کرکٹ میں کھیلنے کی اجازت کب دے گی لیکن 2015 ء میں عامر پر عائد پانچ سالہ پابندی ختم ہوجائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT