Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر کی ٹی وی شو میں شرکت پاکستان کرکٹ بورڈ ناراض

عامر کی ٹی وی شو میں شرکت پاکستان کرکٹ بورڈ ناراض

کراچی ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ سزایافتہ لیفٹ آرم پیسر محمد عامر کی انگلینڈ کیلئے نیشنل اسکواڈ کی روانگی سے قبل ٹیلی ویژن شو میں شرکت پر خوش نہیں ہے۔ بورڈ کے معتبر ذریعہ کے مطابق اس معاملہ کا سنجیدگی سے نوٹ لیا گیا کیونکہ انھیں عامر نے اس شو میں شرکت کا دعوت نامہ قبول کرنے سے قبل مطلع نہیں کیا تھا۔ نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا گیا کہ چند روز ہوا کہ سرکردہ پی سی بی حکام بشمول چیئرمین شہریار خان اور نجم سیٹھی نے لاہور میں عامر پر واضح کردیا تھا کہ اُن سے انگلینڈ میں کیا توقعات وابستہ ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT